شیخوپورہ، 4 سالہ بچی: راجن پور میں خاتون سے بس کنڈکٹر کی زیادتی، ملزم گرفتار

راجن پور+ شیخوپورہ (نیٹ نیوز+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) راجن پور کے قریب مسافر بس میں کنڈکٹر نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ نا دیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے راجن پور کے قریب بس میں خاتون سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ شیخوپورہ میں نامعلوم شخص نے 4 سالہ بچی سے زیادتی کرڈالی، کارڈیالوجی ہسپتال فیصل آباد میں دوائی لینے آئی خاتون کو سکیورٹی گارڈ اور اوباش افراد نے دوشیزہ کو ہوس کا نشانہ بنا دیا جبکہ ڈسکہ میں اوباش ملزم نے گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کرڈالی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق بھکر سے کراچی جانے والی مسافر بس جام پور ہوٹل سٹاپ پر رکی تھی۔ بس میں ایک30 سالہ خاتون کے علاوہ دیگر سوار 6 مسافر کھانے کیلئے ہوٹل چلے گئے تو بس کنڈکٹر نے اکیلی خاتون کو بس کی پچھلی سیٹ پر زبردستی لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون کے بس سے نہ اترنے پر ایک مسافر نے شک کی بناء پر بس کے اندر جاکر دیکھا اور کنڈکٹر کو زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، میڈیکل ٹیسٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے جبکہ گرفتار ملزم نے بھی اعتراف جرم کرلیا ہے۔ادھر وزیراعلی حمزہ شہباز نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے اورگرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔ علاوہ ازیں شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں نامعلوم شخص نے بچی کو ہوس کا نشانہ بنا دیا گیا، بچی کو ہسپتال میں داخل کر وا دیا گیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار فوری طور پر مو قع پر پہنچ گئے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں پولیس کے مطابق علاقہ کے 6مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
زیادتی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...