کامن ویلتھ گیمز کی تیاری، پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ شروع


لاہور(سپورٹس رپورٹر)کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا، 36 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا، کیمپ میں 31 کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی۔پاکستان ہاکی ٹیم نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کردیا، پہلا سیشن فزیکل ٹریننگ کیلئے مخصوص تھا جبکہ دوسرے سیشن میں ہاکی سکلز پر کام کیا گیاا۔ نوخیز ملک اور رانا سہیل بیرون ملک ہیں جبکہ حنان شاہد، عمر ستار اور شہریار دو روز میں کیمپ میں رپورٹ کردیں گے۔کیمپ میں کھلاڑی 8 جولائی تک ٹریننگ کریں گے، عید کے بعد دوبارہ 12 جولائی کو رپورٹ کریں گے۔ٹریننگ کیمپ 23 جولائی تک جاری رہے گا، اس کے بعد برمنگھم روانگی شیڈول ہے۔کیمپ میں کوچ سمیر حسین اور اجمل خان کی نگرانی میں کھلاڑی ٹریننگ کر رہے ہیں جبکہ غیرملکی ٹرینر ڈینیئل بیری اور گول کیپنگ کوچ باب ویلڈوف بھی موجود ہیں۔ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین تاحال پاکستان نہیں پہنچ سکے، پاکستان ہاکی فیڈریشن ویزا ایشو ایک دو روز میں حل ہونے کیلئے پْرامید ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...