رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) ڈی اے پی کھاد میں مسلسل اضافہ، فصلوں کی پیدوار میں کمی کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے اور پھر بعد میں سپر ٹیکس کے نفاذ کو جواز بنا کر فرٹیلائزر فیکٹریوں نے ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کا اعلان کر دیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق فرٹیلائزر فیکٹریوں نے ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں 610روپے فی بیگ اچانک اضافے کا اعلان کر دیا جس کے بعد ڈی اے پی کھاد کی قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح چودہ ہزار207روپے فی بیگ تک پہنچ گئیں جبکہ دو روز قبل یوریا کھاد کی قیمتوں میں بھی 350روپے فی بیگ اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے باعث کسانوں میں تشویش کی لہر دیکھی جا رہی ہے اور انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم مرتضیٰ محمود سے اپیل کی ہے کہ کھادوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
ڈی اے پی