قاہرہ (این این آئی) مصری حکام نے بحیرہ احمر کے ساحل کے ایک علاقے کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ یہ اقدام ایک دن قبل شارک کے حملے میں ایک آسٹرین خاتون سیاح کی ہلاکت اٹھایا گیا ہے۔ آسٹرین خاتون غردقہ شہر کے قریب سمندر میں تیراکی کررہی تھیں کہ ان پر ایک شارک نے حملہ کردیا تھا۔مصری محکمہ صحت کے اہلکار نے بتایا کہ شارک کے حملے میں ایک ٹانگ اور ایک بازو سے محروم ہونے والی 68 سالہ خاتون کو غردقہ کے ایک نجی اسپتال میں لائے جانے کے فورا بعد دم توڑ گئی۔اہلکار نے مزید کہا کہ سیاح بمشکل زندہ تھی جب اسے جمعہ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ طبی عملے کی جانب سے اسے بچانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔بحیرہ احمر کے گورنر کے دفتر سے جاری کردہ ایک داخلی دستاویز کے مطابق حکام نے علاقے کو تین دن کے لیے بند کرنے اور غوطہ خوری، اسنارکلنگ اور ونڈ سرفنگ سمیت تمام "سمندری سرگرمیوں" پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہی گیری کی کشتیوں کو بھی ہرغدقہ کے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
مصر شارک حملہ