امریکی ائیرپورٹس پر مسافروں کا رش، عملے کی کمی کے باعث 600 پروازیں منسوخ

Jul 04, 2022

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں یوم آزادی کی مناسبت سے طویل تعطیلات کے موقع پر ائیرپورٹس پر رش لگ گیا، عملے کی کمی کے باعث چھ سو سے زائد پروازیں منسوخ جب کہ تین ہزار سے زائد تاخیرکا شکار ہوئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق 4 جولائی کو امریکا کے یوم آزادی کی مناسبت سے ہونے والی تعطیلات کے موقع پر ملک بھرکے ائیر پورٹس پرمسافروں کا رش لگ گیا۔
 ائیرپورٹ عملے کی کمی کے باعث چھ سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں جب کہ تین ہزار سے زائد تاخیرکاشکار ہوگئیں۔امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ کورونا ایس اوپیز میں نرمی کی وجہ سے ائیر پورٹس پر مسافروں کارش بڑھ گیا ہے جب کہ کورونا وائرس کی ابتدا میں ائیرلائن انڈسٹری تباہ ہونے سے ائیرلائنزکو عملیکی کمی کاسامنا ہے۔
امریکہ/ پروازیں منسوخ

مزیدخبریں