اسلام آباد (خبر نگار) قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16ہزار 755کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 650 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح3.88 فیصد رہی اور وائرس سے متاثرہ دو مریض جاں بحق ہوئے۔ دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 54 کروڑ 88 لاکھ 25 ہزار 955 ہوگئی۔ امریکہ 8 کروڑ 78 لاکھ 38 ہزار 623 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بھارت 4 کروڑ35 لاکھ 2 ہزار429 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے جبکہ برازیل 3 کروڑ 24 لاکھ 71 ہزار 847 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
کرونا
کرونا مزید دوجاں بحق 138مریضو ں کی حالت نازک 650نئے کیسز
Jul 04, 2022