لاہور(سپورٹس رپورٹر) لیجنڈری کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے سکول و کالج کی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کا مطالبہ کردیا۔انہوںنے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا انعقاد لازمی قرار دیا جائے اور،مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کھیلوں کے میدان آباد کیے جائیں۔ نوجوانوں کو کھیلوں کی مواقع فراہم کرنا بہت ضروری ہے، ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر اسکولوں اور کالجز میں کھیلوں اور کرکٹ کا انعقاد لازمی قرار دیا جائے۔انہوں نے سکول و کالج کی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اس طرح نئی نسل بے راہ روی سے بچے گی اور مثبت سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ٹیپ بال کرکٹ کی بدولت بہت بڑے بڑے کھلاڑی پیدا ہوئے جنہوں نے قومی ٹیم میں شامل ہوکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔