امریکی سفارتخانہ میں پاکستانی گر یجوا یٹ خواتین کے اعزاز میں تقر یب 

Jul 04, 2022

اسلام آباد(نا مہ نگار)امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کیمشن ڈائریکٹرریڈ ایشلی مین نے یو ایس پاکستان ویمن کونسل )یو ایس پی ڈبلیو سی( کے فیوچر آف ویمن اِن انرجی اسکالرکے پائلٹ پروگرام میں شریک ہونے والی پاکستانی خواتین کی گریجویشن کی امریکی سفارتخانہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کی صدارت کی۔چار ہفتوں پر مشتمل اس پروگرام کا مقصد خواتین کو توانائی کے شعبہ میں ملازمت اختیار کرنے کی ترغیب دینا  اور پاکستان میں خواتین کے کردار میں پیش رفت یقینی بنانا ہے۔ اس پروگرام میں شریک ہونے والی پاکستانی خواتین انڈر گریجویٹ طالبات سائنس کے شعبہ میں زیر تعلیم ہیں جبکہ یہ پروگرام ستمبر میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے توانائی مذاکرات میں اظہار کردہ اس امریکی عزم کی تعبیر ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں خواتین کے کردار میں اضافہ کرنے میں معاونت کرے  گا۔گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو ایس ایڈ کیمشن ڈائریکٹر ایشلی ریڈ نی کہا کہ جیسا کہ رواں سال ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کے قیام کی پچہترویں سالگرہ منا رہے لہذا آج کی یہ تقریب تعاون کے سلسلہ میں ایک سنگ میل ہے جو اس امر کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ ہمارے درمیان شراکت کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ 
گر یجوا یٹ خواتین 

مزیدخبریں