اسلام آباد(نا مہ نگار)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو متوفی ملازم کی بیوہ کو ملازمت دینے کے وفاقی محتسب کے احکامات برقراررکھا گیا ہے ،صدر ملکت نے ہدایت کی ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی متوفی ملازم کی بیوہ کو وزیر اعظم کے امدادی پیکیج کے تحت مزید وقت ضائع کیے بغیر تعینات کرے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی تعمیل کی رپورٹ 30دنوں کے اندر وفاقی محتسب کو جمع کرائے، افسوس کہ پانچ نابالغ بچوں پر مشتمل متاثرہ خاندان کے چار سال ضائع کئے گئے، بیوہ نے شوہر کی وفات کے بعد ایک سال کا مقررہ وقت گزر جانے کے بعد ملازمت کے لیے درخواست دی جسے مسترد کیا گیا تھا،بیوہ نے انصاف کیلئے وفاقی محتسب کے پاس درخواست جمع کرائی جس نے نوکری دینے کے احکامات جاری کئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل دائر کی تھی صدر مملکت نے وفاقی محتسب کا بیوہ کو نوکری دینے کا فیصلہ برقرار رکھا اور اتھارٹی کی درخواست مسترد کر دی،صدر مملکت نے کہا کہ اگرچہ بیوہ نے شوہر کی وفات کے دو سال آٹھ ماہ سے زائد عرصہ بعد درخواست دی مگر سماعت کے دوران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا آفس میمورنڈم پیش کیا، میمو کے مطابق ایک سال کے اندر ملازمت کے لیے درخواست دینے کی شرط میں ترمیم کی گئی ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے عمر کی حد میں نرمی کو نظر انداز کیا، صدر مملکت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے موقف کو غلط قرار دیا اور بیوہ کی تقرری پر کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔
حکم برقرار
وفاقی محتسب کااین ایچ اے کے متوفی ملازم کی بیوہ کو ملازمت دینے کا حکم برقرار
Jul 04, 2022