پہلا ٹکٹ یکم اکتوبر 1947ء کو تیا ر 1300ڈاک ٹکٹ جاری کئے گئے

Jul 04, 2022

اسلام آباد(صلاح الدین /نمائندہ نوائے وقت)کسی بھی ملک میں سٹمپ ٹکٹ ریونیو کے حصول کا ایک ذریعہ ہے جدید ٹیکنالوجی کے باعث اس میں کمی ضرور واقع ہوئی ہے مگر اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا اٹھاویں صدی میں 90ممالک نے سٹمپ کا اجراء شروع کیا اس لیے یقین سے نہیں کہا جاسکتا پہلا سٹمپ ٹکٹ کس نے جاری کیا مگر 1840میںیونائٹیڈ کنگڈم(برطانیہ) نے باقاعدہ ایک پیسہ کا سٹمپ ٹکٹ سرکاری طور پر جاری کیا ۔ 1852سے 1952تک سٹمپ ٹکٹ کی پہلی سنچری منائی گئی اور اس موقع پر ٹکٹ کا اجراء کیا گیا ۔پاکستان نے اپنا پہلا سٹمپ ٹکٹ یکم اکتوبر 1947کو جاری کیا اور سب سے پہلے 1300 سٹمپ ٹکٹ جاری کیے ، شروع میں برٹش انڈین سٹمپ بھی استعمال کی جاتی رہیں ۔1992-96تک محکمہ کا نام پاکستان پوسٹل سروسز آف پاکستان پھر اسے منسٹری سے الگ کرتے ہوئے کارپوریشن بنادیا گیا ،2002میں پاکستان پوسٹ نام رکھا گیا ،(پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈبنادیا)،3نومبر 2008کو اسے منسٹری آف پوسٹل سروسز(ڈویژن)کا درجہ دے دیا گیا اس وزارت کے پہلے وزیر اسرار اللہ زہری تھے جس کا پہلا ٹکٹ 10دسمبر 2008کو جاری ہوا ، یو این انسانی حقوق بے نظیر بھٹو کے حوالے سے نومبر 2009 میںٹکٹ جاری ہوا۔ 1976گولڈ سٹمپ ٹکٹ قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا یہ 25گرام کے چوبیس کریٹ سونے کا تھا جس کی قیمت 10روپے تھی۔ترکی، انڈونیشیا، ایران، چائینہ کے ساتھ ملک کر بھی مشترکہ ٹکٹ جاری کیے گئے ۔پاکستان کے اہم اور قومی دن، ماحول، محکموں،  عمارتوں، جگہوں،شخصیات کے ناموں پر بھی ٹکٹ جاری کیے گئے ۔ سکاوٹس ڈے، انوائرمنٹ ڈے، انسانی حقوق بچوں کی تعلیم، قومی ہیروز نشان حیدر پانے والے، صوفیا کرام، شاعر، ان میں قائد اعظم،فاطمہ جناح، علامہ اقبال، لیاقت علی خان، عبدالقدیر خان، عبدالسلام ، بابا فرید، سلطان باہو، عبدالستار ایدھی، چوہدری رحمت علی، البیرونی، فیض احمد فیض، سرسرید احمد خان ، ظفر علی خان، حفیظ جالندھری، مائوزے ڈونگ،چوکور، وغیرہ۔
ڈاک ٹکٹ،تاریخ

مزیدخبریں