اسلام آباد (خبرنگار) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ژوب کی تحصیل شیرانی میں مسافر بس حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور غمزدہ خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
صادق سنجرانی، افسوس