رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ(ایچ ای ڈی ) نے بہاولپور سمیت پنجاب بھر کے چھ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ا ینڈ سیکنڈری ایجوکیشن(بی آئی ایس ای) کے چیئرمینوں کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے باعث ان ڈویژنز کے کمشنرز کو قائم مقام چیئرمین تعینات کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور،ڈی جی خان۔فیصل آباد،گوجرانوالااور ساہیوال کے بی آئی ایس ایز کے چیئرمینوں کی مدت ملازمت تین جولائی کو ختم ہو گئی تھی تاہم ایچ ای ڈی کی جانب سے مذکورہ چیئرمینوں کی جگہ نئے چیئرمینوں کی تقرری نہ ہونے کے باعث ایچ ای ڈی نے متعلقہ ڈویژنز کے کمشنرز کو اپنے اپنے بی آئی ایس ای کے قائم مقام چیئرمین تعینات کر دیا ہے جو نئے چیئرمینوں کی تقرری تک یہ فرائض سر انجام دیں گے۔
تعلیمی بورڈز
6 تعلیمی بورڈز کے چئیرمینز ریٹائر،کمشنرز قائم مقام چیئرمین تعینات
Jul 04, 2022