لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ دو پرائیویٹ افراد کی آڈیو لیک کرنا غیر اخلاقی، غیر قانونی اور غیر انسانی ہے۔ سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک پر فیاض الحسن چوہان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو لیک کا حال بھی توشہ خانہ اور دیگر الزامات کی طرح ہوگا، پریڈ گراؤنڈ کا کامیاب جلسہ آڈیو لیک کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آڈیو ویڈیو لیکس والی سیاست عمران خان کے مشن کا راستہ نہیں روک سکتی، عمران خان پوری جرات اور دلیری سے انجمن غلامان امریکا کا مقابلہ کر رہے ہیں، امریکی سازش کا شکار ہونے والے لوٹے غدار نہیں تو کیا ٹیپو سلطان کہلائیں جائیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کی جلسے میں شرکت عمران خان پر اعتماد ہے۔
فیاض چوہان