ملکی آبی ذخائرمیں پانی کی سطح بلند ،ذخیرہ 8لاکھ ایکڑفٹ سے متجاوز

Jul 04, 2022

اسلام اباد(خبرنگار) ملکی آبی ذخائرمیں پانی کی سطح بتدریج بلندہونے لگی حکام کے مطابق آبی ذخائرمیں پانی کاذخیرہ 8لاکھ ایکڑفٹ سے تجاوز کرگیا، تربیلا، منگلا، چشمہ میں پانی کامجموعی ذخیرہ8 لاکھ21ہزارایکڑفٹ ہے تربیلامیں پانی کاذخیرہ 3لاکھ 48ہزارایکڑفٹ ہوگیا،ارساحکام کے مطابق منگلامیں پانی کاذخیرہ 4لاکھ 26ہزارایکڑفٹ تک آگیا،ارساحکام چشمہ میں آج پانی کاذخیرہ 47 ہزارایکڑفٹ ہے اپڈا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 11 ہزار 700، اخراج 1 لاکھ 28 ہزار 200 کیوسک ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 48 ہزار ایکڑ فٹ ہیاپنے بیان کے ذریعے واپڈا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 44 ہزار 800 کیوسک، اخراج 20 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 62 ہزار 100 اور اخراج 1 لاکھ 55 ہزار کیوسک ہیترجمان واپڈا نے کہا کہ ہیڈمرالہ چناب میں پانی کی آمد 71 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 49 ہزار کیوسک ہے جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 40 ہزار 600 کیوسک ہیاْنہوں نے کہا کہ منگلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 4 لاکھ 26 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 47 ہزار ایکڑ فٹ ہیترجمان واپڈا نے مزید کہا کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 8 لاکھ 21 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
 آبی ذخائر

مزیدخبریں