ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقا ت

اسلام آباد(نا مہ نگار)منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ سے پیپلزپارٹی کے رہنماسابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی جس میں صوبہ خیبر پختونخوا کے نادار اور محروم افراد کی امداد اور بحالی کے ممکنہ اقدامات زیر غور آئے۔ بیت المال کے صدر دفتر میں ہونے والی اس ملاقات میں صوبے میں ادارے کی طرف سے جاری فلاحی منصوبوں کی افادیت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ نے اس موقع پر کہا کہ ملک بھر کے محروم اور پسماندہ طبقات کی امداد اور بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال صوبہ خیبر پختونخواہ کے مستحق اور نادار افراد کی احساس محرومی ختم کرتے ہوئے انہیں سماجی و معاشی حقوق فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہے گا، صوبہ خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی اور حادثات کے نتیجے میں ہونے والے معذور افراد کومصنوعی اعضا فراہم کرتے ہوئے انہیں کارآمد شہری بنایا جائے گا ۔
ایم ڈی بیت المال

ای پیپر دی نیشن