پولیس6 سالہ بچی سے زیادتی  کا ملزم گرفتارکرنے میں ناکام   

وہاڑی (نامہ نگار) پولیس6 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتارکرنے میں ناکام تفصیل کے مطابق علی الدین کالونی کے رکشہ ڈرائیور اورنگزیب نے  بیوی نسیم بی بی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 12 روز قبل ہمسائے اشفاق کمہار نے  6 سالہ قرآن مجید پڑھتی معصوم بچی سعدیہ کو اپنے گھرمیں زیادتی کا نشانہ بناڈالااور حالت غیر ہونے پر موقع سے فرار ہوگیا لڈن پولیس کو15پراطلاع دی تفتیشی افسر اے ایس آئی حق نواز نے مقدمہ درج کرنے کے لئے 10 ہزار رشوت مانگی ہم نے بڑی مشکل سے 5 ہزار روپے اکھٹے کرکے دئیے اور مقدمہ درج کروایا اور پولیس کی سرکاری گاڑی میں 2 ہزارکا تیل ڈلوا کرریڈ بھی کروایالیکن تفتیشی افسر پہلے سے اطلاع کردیتا اور وہ فرار ہوجاتا، متاثرہ بچی کی و الدہ نسم بی بی نے کہاکہ ہماری معصوم بچی کے ساتھ ظلم ہوا ہے لڈن پولیس ملزم اشفاق کوگرفتارنہیں کررہی ، ہمیں انصاف نہیں ملا تو ہم خودسوزی کرلیں گے۔ وزیر اعلیٰ ،آئی جی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب،آرپی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے اپیل ہے کہ ملزم کوگرفتار کرکے کیفرکردار تک پہچایاجائے۔
پریس کانفرنس

ای پیپر دی نیشن