چشتیاں ( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد چشتیاں میں برصغیر پاک وہند کے اولیا کرام حضرت بابا تاج الدین سرور چشتی ؒکے 672ویں اور حضرت قبلہ عالم خواجہ نور محمد مہاروی ؒ کے 232ویں سالانہ عرس کے موقع پر (آج)4جولائی سوموار ضلع بہاولنگر کی پانچ تحصیلوں چشتیاں،ہارون آباد،فورٹ عباس،منچن آباد،بہاولنگر میں مقامی سرکاری چھٹی کردی ہے۔چنانچہ تمام صوبائی محکموں کے دفاتر بند رہیں گے۔مزید برآں چیف جسٹس لاہور ہوئیکورٹ کی جانب سے بھی عرس مبارک کے موقع پر 4جولائی کو ضلع بہاولنگر میں مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت آج ضلع بھر کی تمام عدالتیں بند رہیں گی۔
عرس
حضرت بابا تاج الدین سرور چشتی ؒ اور حضرت قبلہ عالم خواجہ نور محمد مہاروی ؒ کے سالانہ عرس پرضلع بہاولنگر میں آج مقامی تعطیل
Jul 04, 2022