نس آئرس (اے پی پی) ارجنٹائن کے وزیر برائے اقتصادی امور مارٹن گوزمن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مارٹن گوزمن نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان اپنے ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز سے اپیل کی کہ وہ ملک میں اندرونی تقسیم کی صورتحال کو درست کریں تاکہ آئندہ آنے والے وزیر کو انہی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔39 سالہ وزیر اقتصادیات مارٹن گوزمن کو آئی ایم ایف کیساتھ 44 بلین ڈالر کے قرض کی ادائیگی بارے گفت و شنید کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، جس پر ارجنٹائن نے اصرار کیا کہ وہ ادا کرنے کا متحمل نہیں ۔ مارٹن گوزمن سابق صدر اور موجودہ نائب صدر کرسٹینا کرچنر کی اندرونی مزاحمت کے باوجود وہ ایک معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ارجنٹائن کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا۔ واضح رہے کہ ار جنٹائن کئی سال سے معاشی بحران کا شکار ہے،گزشتہ 12 مہینوں کے دوران مہنگائی میں 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔صدرالبرٹو فرنانڈیز نے ابھی تک وزیر اقتصادیات کے استعفیٰ بارے کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔
بیو ارجنٹائن کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کا صلہ وزیر اقتصادیات مستعفی
Jul 04, 2022