رحیم یار خان کی فوزیہ عباس تحریک انصاف کی مخصوص نشست پرایم پی اے منتخب   

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی کی سینئر رکن فوزیہ عباس مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی جانب سے ایم پی اے پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی تین ایم ہی ایز کے منحرف ہونے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انہیں ڈی سیٹ کئے جانے کے باعث خالی ہونے والی نشستوں پر الیکشن کمیشن نے ترجیحی لسٹ کے مطابق جن تین نئی خواتین کو ایم پی اے ڈیکلریشن کیا ہے ان میں فوزیہ عباس بھی شامل ہیں جن کی ویری فیکشن دو روز قبل الیکشن کمیشن لاہور میں ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ فوزیہ عباس پی ٹی آئی کی سینئر ترین ممبر ہیں اور اس سے قبل کئی پارٹی عہدوں پر کام کر چکی ہیں اور آجکل بھی پارٹی کی جانب سے لاہور میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوار کی انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔گزشتہ روز نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی پالیسیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گی۔
 فوزیہ عباس 
 

ای پیپر دی نیشن