ملتان( نمائندہ خصوصی ) مساج سنٹر کی آڑ میں جسم فروشی،5 جوڑے گرفتار تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا نے زکریا ٹاؤن ایک مکان میں مساج سنٹر کی آڑ میں جسم فروشی کے کاروبار کا پردہ فاش کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں مظفر خان، محسن علی، عمر فاروق، عبدالصمد، فیصل جاوید، عاصمہ نواز، ثناء ، آمنہ مختار، عالشبہ اور رمشہ شامل ہیں ملزمان سے 10 بوتل ولائتی شراب اور جسم فروشی کے دھندے سے کمائے گئے 17 ہزار روپے بھی برآمد کر لیے ایس پی گلگشت ڈویڑن حسن جہانگیر کی زیر نگرانی ڈی ایس پی گلگشت محمد اسحاق سیال کی سربراہی میں ایس ایچ او بی زیڈ ارشاد حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی میں شامل تھے پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
مساج سنٹر