صفدرآباد (نامہ نگار) محکمہ ہیلتھ تحصیل صفدرآباد کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی واک اور سیمینار منعقد کیاگیا ۔واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سلیمان منشاء ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعجاز کھوسہ نے کی ۔تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ہیلتھ تحصیل صفدرآباد نے ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈینگی سے بچائو کے لئے آگاہی واک اور سیمینار منعقد کیا ۔جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد سلیمان منشاء ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعجاز کھوسہ ، ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ انصر جمیل ، ایم ایس ڈاکٹر بشری مبین ،چیف آفیسر بلدیہ رانا محمد اسلم ،سینٹری انسپکٹر ادریس حیدر کے علاوہ میونسپل کمیٹی ،محکمہ ہیلتھ ،محکمہ لوکل گورنمنٹ ،سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سلیمان منشاء ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعجاز کھوسہ نے کہا کہ ڈینگی سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔
ڈینگی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں خصوصی ڈیسک اور وارڈ قائم کر دی گئی ہے ۔بعد ازاں شہریوں میں ڈینگی سے بچائو کے حوالے سے آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے ۔
محکمہ ہیلتھ صفدرآباد کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی واک ، سیمینا ر
Jul 04, 2022