سرائے مغل:مسلح افرادکا گھر  میں گھس کر خاتون پر تشدد 

سرائے مغل(نامہ نگار)راستے پر قبضہ کرنے سے منع کرنے پر دو مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر ٹانگوں سے گھسیٹیا ،کپڑے پھٹ جانے سے نیم برہنہ۔تفصیلات کے مطابق ہنجرائے کلاں کے رہائشی محمد دین کے گھر کے راستے پر ملزمان مسلح ابرار اور اکرام نے ٹریکٹر چلا کر قبضہ کرنا شروع کر دیا۔جب محمد دین نے انہیں روکا تو ملزمان نے اس پر ٹریکٹر چڑھا کر قتل کرنے کی دھمکی دی۔بڑی مشکل سے اس نے بھاگ کر اپنی جان بچائی ۔ملزمان اسکے آدھ تولہ کے زیور چوری کرکے فرار ہو گئے۔تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن