نیپرا نے کراچی والوں پر بجلی بم گرادیا  

نیپرا نے کے الیکڑک صارفین کے لیے بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے کراچی کے شہریوں پر بجلی گرادیا ہے اور کے الیکڑک صارفین کے لیے بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جبکہ نیپرا اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکڑک نے تین سو اسی ارب روپے وصول کرنے ہیں۔چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ کے الیکڑک کو سستی بجلی لینے کے لیے نیپرا کی ضرورت ہوتو ہم حاضر ہیں، ہم سستی بجلی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ نیپرا میں سماعت کے دوران کے الیکڑک نے بجلی گیارہ روپے چونتیس پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی جبکہ اضافہ کو مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا تھا۔نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ مارچ کی نسبت ایل این جی پچاس فیصد اور فرنس آئل اڑتیس فیصد مہنگا ہوا۔کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ مئی میں پی ایل ایل کے کنڑیکٹرز ڈیفالٹ کرگئے تھے جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کیا اس کا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا، اس معاملے پر ہمیں تحریری طور پر لکھ کردیں۔چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے سوال کیا کہ سستا فیول اس لیے نہیں چلایا گیا کہ اس کو مستقبل میں چلائیں گے؟ یہ کیا لاجک ہے۔چیئرمین نیپرا کے سوال کے جواب میں کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ایندھن کو پیک ڈیمانڈ میں استعمال کیا ہے۔

بعد ازاں ممبر نیپرا رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ کے الیکڑک سستی بجلی ہوتے ہوئے کیوں نہیں لے پارہا؟ سستی بجلی نہ لینے کی منظق ہمیں سمجھ نہیں آئی۔کے الیکٹرک حکام نے جواب دیا کہ نیشنل گرڈ میں شارٹ فال کے باعث ہمیں کم بجلی دی جارہی ہے۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے باون کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، کورنگی پلانٹ میں ڈٰیزل کی قلت سے سینتالیس کروڑ چالیس لاکھ روپے کا بوجھ پڑاہے۔

ای پیپر دی نیشن