سپریم کورٹ نے بے نظیر کی حکومت فون ٹیپنگ پر ختم کردی تھی،شیریں مزاری

اسلام آباد: تحریک انصاف کی قیادت نے بشریٰ بی بی کی آڈیو ٹیپ پرسپریم  کورٹ سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ آڈیو میں جو بھی ہے وہ غیر ضروری ہے، اصل بات وزیراعظم کی فون ٹیپنگ ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود فون ٹیپنگ ہورہی ہے۔ سپریم کورٹ نے بے نظیر کی حکومت فون ٹیپنگ پر ختم کردی تھی، نیوٹرلز اور حکومت کو عمران خان کی کرپشن سے متعلق کچھ نہیں مل رہا۔انہوں نے کہا کہ  اس میں امریکا کی جانب سے کتنی مدد ہورہی ہے؟ سوچنا چاہیے کہ امریکا نے فون ٹیپنگ میں کتنی مدد کی۔پی ٹی آئی رہنما نے سپریم کورٹ سے ٹیپنگ پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  حکومتی مسئلوں پر وزیراعظم کی گفتگو لیک کرنا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہوگی،

ای پیپر دی نیشن