عراق کے صوبے میسان میں ہزاروں مردہ مچھلیاں دریا کے کنارے پر آگئیں۔خبر ایجنسی نے عراقی حکام کے حوالے سے بتایا کہ دریائے امشان میں ہزاروں مچھلیوں کے مرنے کی وجہ جاننے کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ عراقی حکام کا مزید کہنا ہے کہ مچھلیوں کے مرنے کی وجہ علاقے میں جاری خشک سالی بھی ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے سے دریا کے بہاؤ اور آکسیجن میں کمی ہو جاتی ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ عراق دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 5 ممالک میں شامل ہے۔