اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر ملکت عارف علوی سے حج کے دوران بنگلادیش کے صدر شہاب الدین نے ملاقات کی۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں صدر عارف علوی نے کہا کہ بنگلادیش کے صدر سے مکہ، منیٰ اور مدینہ میں اچھی ملاقاتیں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے بچپن کے دوست سلمان رحمٰن اب بنگلا دیش کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہماری 60 سال بعد ملاقات ہوئی، ہمارے تعلقات بہترین ہوں گے۔
صدر/ بنگلہ دیشی صدر