جون میں مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہو کر 29.4 فیصد رہی : اداہ شماریات 

Jul 04, 2023


 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ادارہ شماریات نے جون کیلئے مہنگائی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ اعداد وشمار کے مطابق جون 2023ءمیں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد رہی جو مئی میں 38فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ جبکہ جولائی سے جون تک مہنگائی کی اوسط شرح 29.18 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ سالانہ بنیادوں پر جون 2023ءمیں شہروں میں مہنگائی کی شرح 27.3فیصد رہی اور دیہی علاقوں میں 32.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں مرغی، آلو، دودھ، ڈیری مصنوعات اور چاول مہنگے جبکہ انڈے، سبزیاں آور آٹا سستے ہوئے۔ سالانہ بنیادوں پر ایک سال میں سگریٹ 129.2 فیصد، چائے 113 فیصد اور آٹا 90 فیصد مہنگا ہوئے۔ ایک سال میں چاول کی قیمت میں 73 فیصد، آلو 65 فیصد، گندم 62 فیصد، درسی کتب 114 فیصد، سٹیشنری 68.5 فیصد مہنگی ہوئی۔ جبکہ ایک سال میں گیس اخراجات 62.8 فیصد اضافہ اور گھریلو سامان 40 فیصد مہنگا ہوا۔
مہنگائی 

مزیدخبریں