اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) موڈیز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ پاکستان کی معیشت کو استحکام دے گا۔ ملکوں اور اداروں کی معیشت کی درجہ بندی کرنے والے بین الاقوامی ادارے موڈیز کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدہ پاکستان کی معیشت کو استحکام دے گا۔ اپنے بیان میں موڈیز نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ معیشت کو استحکام دے گا اور اس سے حکومت کی مالی گنجائش معمولی بہتر ہوگی۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ قلیل مدت میں معاشی سرگرمیاں متاثر رہیں گی۔ لہٰذا پاکستان کو طویل المدتی استحکام کیلئے اصلاحات لانا ہونگی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کو اپنی آمدنی بڑھانا ہوگی جبکہ پاکستان کو ٹیکس اصلاحات لانے کی بھی ضرورت ہے۔
موڈیز