نیب انکوائری کے دوران گرفتاری کا اختیار، ریمانڈ 30 دن، آرڈنینس جاری 

Jul 04, 2023

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزارت قانون و انصاف ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نیب ترمیمی آڈیننس پر دستخط کر دیئے۔ نیب ملزمان کو 14 کی بجائے30 دن تک جسمانی ریمانڈ پر رکھ سکے گا۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نیب ترمیمی آڈیننس 2023 وزیر اعظم کی ایڈوائس پرجاری کیا۔ مسودے کے مطابق چیئرمین نیب تفتیش میں عدم تعاون پر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے ان ترامیم کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ صدر عارف علوی اس وقت حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب موجود ہیں۔ ان کی عدم موجودگی میں کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اب قومی احتساب بیورو کو انکوائری کے دوران ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔آرڈیننس کے تحت نیب کے ملزم کو اپنی بے گناہی خود ہی ثابت کرنا ہوگی جبکہ وہ کسی بھی انکوائری کیخلاف عدالت سے رجوع نہیں کرسکے گا۔

مزیدخبریں