قابض افواج کی بڑھتی ریاستی دہشت گردی انتہائی تویشناک ہے: حریت کانفرنس

سرینگر(کے پی آئی )مقبوضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد یوسف نقاش نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔محمد یوسف نقاش نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور وہ بھارت سے آزادی کی جدوجہد مکمل کامیابی تک جاری رکھیں گے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی بے بسی پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے حوالے سے قراردادوں پر عملدرآمد میں ناکامی پراسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے دوہرے معیار نے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔یوسف نقاش نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی سے بھارت کا رویہ مزید جارحانہ ہو گیا ہے۔علاوہ ازیںکل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنمائ اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن جی نے کہا ہے سرینگر میں ریاستی ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ کے ججوں کی کانفرنس جموں و کشمیر کے بارے میں عالمی برادری کوگمراہ کرنے کی ایک اور کوشش قرار دیاہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی عدلیہ اور اسکے ججوں جن کا ہمیشہ جموں وکشمیر اور اس کے عوام کے ساتھ رویہ تعصب پر مبنی رہا ہے،مقبوضہ علاقے میں ججوں کی کانفرنس منعقد کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں ججوں کی نام نہاد قومی کانفرنس کاانعقاد کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عدلیہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی معیارکے مطابق کشمیریوں کو انصاف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...