شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین منظور الحق ملک نے صوبائی وزیر زراعت چودھری تنویر احمد سے سیکرٹریٹ میں اہم ملاقات کی صوبائی وزیر چودھری تنویر احمد نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے کہاکہ جعلی زرعی ادویات بیچنے والے ملک دشمن ہیں یہ لوگ عوام میں بیماریاں پھیلانے اور بانٹنے کے مرتکب ہورہے ہیں جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیا گیا ہے اور یہ لوگ قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے ہم ہر زرعی ادویات بریٹنگ لگارہے ہیںاس سسٹم کے وجہ سے اب جعلی ادویات فروخت کرنے والے موقع پر پکڑے جائیں گے ۔
صوبائی وزیر زراعت سے چیئرمین شیخوپورہ چیمبر کی ملاقات
Jul 04, 2023