شیخوپورہ: شہباز شریف مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال کی چائلڈ وارڈز ‘ نرسری کے اے سی خراب

Jul 04, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)شہباز شریف مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال کی چائلڈ نرسری اور وارڈز میں اے سی بند ہونے کے باعث زیر علاج بچوں کی حالت بگڑنے لگی جبکہ والدین شدید تشویش کا شکار ہیں ، ہسپتال انتظامیہ کوئی اقدام اٹھانے کو تیار نہیں، شہباز شریف مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج مریض بچوں کے والدین کے مطابق ہسپتال کے وارڈز اور چائلڈ نرسری میںاے سی خرابی کی وجہ سے بند ہیں جنہیں ہمارے باربار توجہ دلانے کے باوجود مرمت نہیں کرایا جارہا جس کے باعث شدید گرمی ور حبس میںزیر علاج بچوں کی حالت بگڑنے لگی ہے اور علاج معالجہ میںبھی مشکلات لاحق ہیں جس کا ادراک کرنے کی بجائے ہسپتال انتظامیہ مسلسل عدم توجہی و مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے ڈاکٹرز بھی بچوں کے چیک اپ کیلئے مرضی سے آتے ہیں ، مریض بچوں کے والدین نے نگران وزیر اعلیٰ پنجا ب سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور کارروائی یقینی بنائیں ۔

مزیدخبریں