پتوکی ( نامہ نگار) غربت، مہنگائی، بیروزگاری نے عوام کی چیخیں نکلوادیں۔ روزمرہ اشیاءکی قیمتوں میں اضافے سے عام اور غریب آدمی کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ پہنچی جبکہ حکمران طبقہ کرسی کی جنگ میں مصروف ہیں۔ عوام بے یارو مددگار اذیت میں مبتلا ہیں۔ آٹا، گھی، دالیں سبزیاں، غریب کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر منافع خوروں کی مصنوعی مہنگائی کا طوفان برپارہا۔ روز مرہ اشیاءکی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی قوت خرید جواب دے چکی ہے اور لوگ فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں اسی طرح سبزیاں دالیں گھی نے بھی غریبوں کی کمر توڑ کر رکھی دی ہے۔