جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست کا ہمیشہ کےلئے خاتمہ ہونا چاہئے : منیر قمر واہگہ

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے ڈوثیرنل نائب صدر و پارٹی ٹکٹ ہولڈر پی پی 140 چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست کا ہمیشہ کےلئے خاتمہ ہونا چاہئے اور احتجاج آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر ہی کیا جانا چاہئے، اگر کوئی بھی سیاسی جماعت آئین و قانون سے باہر جا کر احتجاجی مظاہرے کی آڑ میں جلاﺅ گھیراﺅ اور قومی املاک کو نقصان پہنچاتی ہے تو پھر ایسی جماعت اورا س کے شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ہی مقدمے بننے چاہئیں اور ایسے لوگوں کو آنے والی نسلوں کے لئے بھی عبرت کا نشان بنا دینا چاہئے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن