حافظ آباد(نمائند ہ خصوصی) حافظ آباد مےں گرمی کی شدت بڑھتے ہی متعدد علاقوں مےں لوڈ بڑھنے سے بجلی کی ٹرانسفارمرز جلنے لگے۔ گےپکو کے پاس فالتوٹرانسفارمرز نہ ہونے سے متعلقہ علاقوں مےں بجلی کئی کئی روز تک بند رہنے لگی۔ صارفےن پرےشان ہوکر رہ گئے۔ تفصےلات کے مطابق حافظ آباد شہر مےں جہاںاےک طرف گےپکو کی جانب سے بجلی کی طوےل غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب سسٹم پر لوڈ بڑھنے سے آئے روز مختلف علاقوں کے ٹرانسفارمرز جلنے کی شکاےات بھی تےزی کے ساتھ سامنے آرہی ہےں لےکن گےپکو کے مقامی سب ڈوےژنوں کے پاس نہ فالتو ٹرانسفارمرز ہےں اور نہ ٹرالےاں جس کی وجہ سے جب کسی علاقے کا ٹرانسفارمرز جلتا ہے تو وہاںپر دو دو تےن تےن دن تک بجلی کی سپلائی بحال نہےںہوتی۔ محکمہ کے مطابق ٹرانسفارمرز کی مرمت مےں کم ازکم 36گھنٹے لگتے ہےں جس کی وجہ سے شہر بھر مےں بجلی ترسےل کا نظام شدےد متاثر ہورہاہے اور صارفےن شدےد حبس اور گرمی مےں ہلکان ہوکر رہ گئے ہےں۔شہرےوں نے گےپکو چےف سے مطالبہ کےا ہے کہ حافظ آباد مےں بجلی کی طوےل بندش کا سخت نوٹس لےکر فالتو ٹرانسفارمرز اور ٹرالےاں فراہم کی جائےں
حافظ آباد: گرمی کی شدت بڑ ھنے سے بجلی کے ٹرانسفارمرز جلنے لگے
Jul 04, 2023