گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) معروف صنعتکارو ں اخلاق ا حمد بٹ ،ملک ظہیر الحق، شیخ فیصل ایو ب ، عمر اشرف مغل،شیخ عامر رحمن ، شعیب بٹ،عبد الرﺅ ف مغل،عمران خالد بٹ،میاں محمد سلیم ،غلام حسین جج،شیخ ثروت اکرام،سلما ن خالدپومی بٹ،خواجہ طارق نوید لون،فرخ اعجاز، علی ہمایوں بٹ ، میاں عمر سلیم،وقاص افضل،نیئر جمیل بھٹی،میاں ودود حسن ڈار،مستنصرمحمو د ساہی ، امتیا ز احمد ساہی ، عاطف افتخا ر چیمہ ، میر ابرار احمد،عرفان یعقوب چاند بٹ ،معظم رﺅ ف مغل، عمر فاروق ڈار،وقاص شاہد کھو کھر، جمشید ایو ب بٹ، عامر اکرام بٹ ،عدنان حمید چاند بٹ ،ذو الفقا ر علی چیمہ ، حید ر علی چیمہ ، حنیف گجر ، حاجی احمد چیمہ ، حما دظفر ، معین بٹ،شیخ ندیم اکرام، صابر بٹ نے کہا کہ سویڈن میں سرکاری سرپرستی میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے عالم اسلام کی شدید دل آزاری ہوئی ہے آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اس قسم کے توہین آمیز اور شرمناک واقعات عالمی سطح پر امن و امان اور سلامتی کےلئے شدید خطرہ ہیں اس قسم کی تضحیک آمیز حرکات سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔