شہری احتیاط سے قربانی کا گوشت کھائیں:ڈاکٹر قمر رفیق


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر قمر رفیق نے کہاہے کہ شہری عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کاگوشت ضرور کھائیں مگر احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی اور پیٹ کا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔ گردے کلیجی مغر اور پائے میں کولیسٹرول کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے لہٰذا امراض قلب گردہ اور شوگر کے مریض ان سے پرہیز کریں ،باربی کیو بناتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ گوشت اچھی طرح پکا ہوا ہوکیونکہ باربی کیو میں گوشت کچا اور عام طور جانور کا خون بھی لگا ہوتا ہے جو انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے اور آپ مختلف بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن