حافظ آباد(نمائند ہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمرفار و ق وڑائچ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے غیر قانونی پٹرول اور ایل پی جی ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد ایجنسی مالکان کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے 8غیرقانونی پٹرول ایجنسی مالکان کو 75ہزار جبکہ 5ایل پی جی ایجنسی مالکان کو مجموعی طور پر 25ہزار روپے جرمانہ کیا۔