گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )فوڈسےفٹی ٹےموں نے جعلی کاربونےٹڈ ڈرنکس ےونٹ پر چھاپہ مارکارروائی کے دوران1ہزار62لےٹرمشروب تلف کرکے مالک کےخلاف مقدمہ درج کروادےا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈسےفٹی ٹےموں نے خفےہ اطلاع پرسمن آبادچونگی پرواقعہ جعلی کار بو نےٹڈڈرنکس ےونٹ پر چھاپہ مارا،اس دوران انہوں نے1ہزار62لےٹر بوتلےں،خالی بوتلےں ،کےمےکلز اور کھلے رنگ تلف کرنے کےساتھ جعلی لےبل ،ڈھکن ،پرےشر پمپ ،مشےنری اور گےس سلنڈر ضبط کرکے مالک کےخلاف مقدمہ درج کروادےا اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگےر کا مزےد کہنا تھا کہ برانڈز کے جعلی لیبل لگی بوتلیں برآمد ہونے پرکارروائی عمل میں لائی گئی، ممنوعہ مضر صحت کھلے رنگوں،کیمیکلز سے تیار محلول نیلے ڈرموں میں رکھا پایا گیا، جعلی بوتلوں کو مختلف چھوٹی بڑی دکانوں اور ریسٹورنٹس میں سپلائی کیا جانا تھا ۔ ملاوٹ اور جعلساز مافیا کےخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں،عوام سے گزارش ہے کہ ملاوٹ و جعلساز مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن نمبر 1223پر دیں۔
گوجرانوالہ:فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی،1ہزار62لیٹر مشروب تلف
Jul 04, 2023