عالم اسلام سویڈن کا ہر قسم کا بائیکاٹ کرے: مولانا مشتاق چیمہ 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) مولانا مشتاق چیمہ امیر جمعیت اہل حدیث پنجاب نے کہا کہ ا و آئی سی کو دنیا بھر میں اسلامو فوبیا سے متعلق سخت موقف اختیار کرنا ہو گا کبھی فرانس کبھی انڈیا کبھی سویڈن حتی کہ پورا یورپ بھی قرآن پاک اور نبی آخرالزمان کی بے حرمتی کر کے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلتا ہے عالم اسلام سویڈن کا ہر قسم کا بائیکاٹ کرے ایسی شرمناک حرکت واضح توہین اسلام ہے تمام مسلم ممالک اس کا نوٹس لیں تمام ممالک سویڈن کے سفیروں کو اپنے اپنے ملکوں سے نکال باہر کریں۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جامع مسجد شہاب گرین سٹریٹ رتہ روڈ میں منعقدہ جمعیت اہل حدیث سٹی کے ایک انتخابی اجلاس میں کیا جس کی صدارت شیخ الحدیث مفتی جماعت مولانا حافظ محمد امین محمدی نے کی۔ اجلاس میں مولانا الطاف الرحمن سندھو امیر سٹی حافظ محمد اسامہ آمین محمدی ناظم سٹی‘ مولانا حجاج صمدانی صدر مولانا عزیز الرحمن عزیز چیف آرگنائزر‘ ڈاکٹر عبدالرحمن پن چیئرمین اور قاری محمد رمضان ثاقب کو خازن جبکہ اہلحدیث یوتھ فورس کے صدر مولانا عطاءالرحمن ثاقب جنرل سیکرٹری محمد قیصر بھٹی خازن علی منیر منتخب کیا گیا اجلاس میں کثیر تعداد میں علماءاور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...