لاہور(نامہ نگار)سیکرٹری ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے ماہ جون2023کے دوران پنجاب بھر میں156886ایمرجنسیز میں 149899متاثرین کو سروسزفراہم کیں۔ 156886 ایمرجنسیزمیں 36868 روڈ ٹریفک حادثات، 96302میڈیکل ایمرجنسیز ،2007آتشزدگی کے واقعات، 4195جرائم کے واقعات، 199 ڈوبنے کے واقعات، 88عمارتیں گرنے،1517جانوروں کو ریسکیو کرنے اور15710 متفرق آپریشن شامل ہیں۔