لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علمائے اہل حدیث کے چیئرمین علامہ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کا معاہد ہ قوم کے لئے شرمندگی اور حکمران ٹولے کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔قوم پر مسلط حکمرانوں کے خلاف عوام میں نفرت پائی جاتی ہے کہ موجودہ حکمران،قوم کی نمائندگی کا حق رکھتے ہیںاور نہ ہی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے قابل ہیں۔ انہوں نے کہا ایک عرصے سے پاکستان کے عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔جب سے موجودہ پی ڈی ایم حکومت آئی ہے، اس نے سوائے معیشت کی تباہی و بادی کے کوئی کام نہیں کیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے مہنگائی کا ایک طوفان آئے گا۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔اپنے اقتدار کے لئے حکمران عوام کا خون نچوڑرہے ہیں۔
آئی ایم ایف سے قرض معاہد ہ حکمران ٹولے کی سیاسی موت ثابت ہوگا:علامہ قاضی عبدالقدیر
Jul 04, 2023