لاہور(نیوز رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ قرآن ہر مسلمان کے سینے میں دھڑکتا ہے۔چاندسورج کی روشنی ماند پڑسکتی ہے لیکن قرآن مجید کی مقدس آیات کانور کوئی نہیں بجھاسکتا۔سویڈن حکومت کے مائنڈسیٹ سے قرآن مجید سے مسلمانوں کی محبت اورعقیدت مزید بڑھ گئی۔سویڈن کے متعصب اورانتہاپسند حکمرانوں نے اسلام کیخلاف نفرت کی جوآگ بھڑکائی ہے وہ خود اس میں جلیں گے۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجی نہتے فلسطینیوں پرشب خون مارتے ہیںجبکہ عالمی ضمیر پرموت کاسکوت طاری ہے، فلسطینیوں کاقتل عام بندکیاجائے۔اسلام اورعالم اسلام کیخلاف متحرک انتہاپسندوں کولگام کون دے گا۔جوریاست اللہ ربّ العزت کی الہامی کتاب قرآن مجید کیلئے اس قدر تعصب رکھتی ہے وہ مسلمانوں سے کس قدر نفرت کرتی ہوگی۔