فیروز والہ( نامہ نگار )وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں شرپسندوں کا ٹولہ ہے جو ملک کے نقصان پر خوش ہوتا ہے۔ 9مئی کے واقعات پر بیرون ملک پاکستان دشمن اور اندرون ملک پی ٹی آئی خوشیاں منا رہی ہے۔ فتنہ خان نے خوشحال پاکستان کے اداروں کو چن چن کر تباہ کرنے کی کوشش کی عوام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک کو موٹر ویز، سی پیک، ایٹمی طاقت، بجلی کے اندھیروں سے نجات اور معاشی ترقی دی جبکہ فتنہ خان نے معیشت کی تباہی، ملک کی گرے لسٹ میں شمولیت، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دھمکا نا، آرمی چیف کیخلاف بغاوت کا شوشہ چھوڑنا، پاکستان کو سری لنکا بننے کی طرف گامزن کرنا، ملک کو شرانگیزی، نفرت، اخلاقی تباہی جیسے گھٹیا کارنامے دیئے۔ انہوں نے کہا آئندہ انتخابات میں قوم کا ووٹ ہی فیصلہ کرے گی کہ وہ ملک کی ترقی اور اپنے بچوں کا روشن مستقبل چاہتے ہیں یا سونامی خان جیسی تباہی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پیکیج کی بحالی معاشی مسائل حل کرے گی اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف پاکستان کو دوبارہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے۔
پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں شرپسندوں کا ٹولہ ہے:رانا تنویر حسین
Jul 04, 2023