لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی ڈاکٹرز فورم سنٹرل پنجاب کے صدر ڈاکٹر خیام حفیظ نے کہا ہے کہ صحت کارڈ پر امراض قلب کا شکار مریضوں کےلیے مفت علاج کی سہولت پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جاری ہے۔اس حوالے سے متعلقہ انشورنس کمپنی سے معاہدہ ہو گیا ہے اور جلد مریض اس سے استفادہ کر سکیں گے۔ڈاکٹر خیام حفیظ نے اس حوالے سے پھیلنے والی خبروں کو خلاف حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے نگراں پنجاب حکومت اور وزیر صحت کی کوششوں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔