آئی ایم ایف معاہدہ حکومت کی ناقابل تردید کامیابی ہے:جلال الدین رومی


لاہور(نیوز رپورٹر)ممتاز صنعت کار، سابق نگران صوبائی وزیر صنعت ،ملتان وڈی جی خان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر خواجہ جلال الدین رومی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا آئی ایم ایف سے 9ماہ کی مدت میں 3ارب ڈالر قرض کی فراہمی کا سٹاف لیول اسٹینڈ بائی معاہدہ وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر قومی اداروں کی ناقابل تردید کامیابی ہے۔جس سے ملکی معیشت کی پائیدار بنیادوں پر بحالی کےلئے حکومت کو اصلاحات کا موقع بھی مل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے سلسلے میں دوست ممالک کی مخلصانہ کوششوں پر پوری قوم اور صنعتکار انکے شکر گزار ہیں۔ خواجہ جلال الدین رومی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بہتر بنانے، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا سبب بنے گا۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں،سلامتی اور کاروباری ادارے ملکر معیشت کی بحالی کےلئے یک جاں ہوجائےں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...