سنی اتحاد کونسل کے ارشد جاوید مصطفائی کی والدہ انتقال کرگئیں

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ترجمان ارشد جاوید مصطفائی، سابق نائب ناظم محمد اسلم بھٹی،انجمن طلبہ اسلام کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی کی والدہ انتقال کرگئیں،انکی نماز جنازہ آستانہ سلطان العاشقین کے سجادہ نشین صاحبزادہ علامہ پیر محمد اقبال ربانی ہمدمی نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں پنجاب اسمبلی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری عاکف طاہر،انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی نائب صدر(اول) عامر اسماعیل، جمعیت علماء پاکستان کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر جاوید اعوان، چیئرمین یوسی حاجی رانا مشتاق احمد خاں، جماعت اہل سنت پنجاب کے آرگنائزر صاحبزادہ پیر معاذ المصطفیٰ قادری،لاہور ڈویژن کے ناظم اعلی علامہ علی حسن رضوی،مصطفائی تحریک کے صوبائی رہنما مشتاق احمد قادری،پی پی 178کے ایم پی اے چوہدری جاوید شمشاد،تحریک لبیک کے ضلعی امیر منیر احمد خاں ساقی سمیت مذہبی، سیاسی ، سماجی ، کاروباری اور صحافتی شخصیات سمیت ہزارو ں افراد نے شرکت کی۔بعدازاں اہم سیاسی ‘ مذہبی ،سماجی اور کاروباری شخصیات انکے گھر جاکر تعزیت کا اظہار کیااور مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ۔

ای پیپر دی نیشن