سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ظالمانہ فعل، نیشنل کونسل فار انٹرفیتھ پیس اینڈ ہارمونی

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو تمام مذاہب نے ظالمانہ فعل قرار دےدیا‘ نیشنل کونسل فار انٹرفیتھ پیس اینڈ ہارمونی پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ اس ملعون کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں سویڈن حکومت واقعہ کا نوٹس لے۔ آج تمام مذاہب اور مسالک پر مشتمل نیشنل کونسل فار انٹرفیتھ پیس اینڈ ہارمونی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں مولانا شکیل الرحمن ناصر‘ جاوید ولیم‘ پادری امجد نیامت، مفتی سید عاشق حسین، پروفیسر کلیان سنگھ‘ علامہ حافظ کاظم رضا نقوی‘ پروفیسر مسعود احمد، مولانا حافظ عبد الوحید روپڑی‘حافظ سمیع اللہ اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن