لاہور (کلچرل رپورٹر) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراءمحمد سلیم ساگرنے کہا کہ سمر کیمپ کا انعقاد الحمراءمیں کیا جائےگا۔تھیٹر، گلوکاری اور کتھک رقص کےلئے کیمپ کا انعقاد10جولائی تک 10اگست تک الحمراءمال پر ہوگا۔الحمراءکی ان سرگرمیوں کا مقصد بچوں کو آغاز ہی سے اپنی اعلیٰ اقدار سے جوڑنا ہے۔سمر کیمپ میں حصہ لینے کےلئے 10جولائی تک رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔بچوں اور فنون لطیفہ کا سنگم الحمراءکا وقار ہے۔سمرکیمپ میں تجربہ کار اساتذہ بچوں کو تربیت فراہم کر ینگے۔سمر کیمپ کی کلاسز ہفتہ میں چار دن ہوا کریں گی، اوقات کار دوپہر ایک تا تین ہونگے۔7تا18برس کے بچے سمر کیمپ میں حصہ لے سکتے ہیں۔واضح رہے الحمراءکلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں بچوں کےلئے ”الحمراء ڈرائنگ سمر کیمپ“ کا انعقاد آج مورخہ 04جولائی 2023سے شروع ہورہا جو 03اگست تک جاری رہے گا۔