جنرل ہسپتال کی گرائی جانے والی  دیوار کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل 

 لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور جنرل ہسپتال سے ملحقہ علاقے کے مکینوں کی جانب سے ایک ہفتہ قبل گرائی جانے والی ہسپتال کی دیوار کی تعمیر کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر لیا گیا۔عید کی چھٹیوں کے دوران پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر 100فٹ لمبی اور15فٹ اونچی دیوار کی تعمیر کی ذاتی طور پر نگرانی کرتے رہے اور اس طرح ترجیحی بنیادوں پر ایل جی ایچ کی دیوار کی تعمیر کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچا۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسرالفرید ظفر کا کہنا تھا کہ دیوار کی فوری تعمیر کا مقصد ہسپتال کے سکیورٹی معاملات کو فول پروف بنانا تھا ۔ اس موقع پرایم ایس ڈاکٹرخالد بن اسلم، ڈاکٹر ریاض حفیظ،ڈاکٹر عرفان ملک، ڈاکٹر عبدالعزیز، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق و شعبہ ورکس کے ملازمین بھی موجود تھے۔      

ای پیپر دی نیشن